Friday, September 04, 2026 | 20 ربيع الأول 1448
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • روہت شرما، کوہلی اور جڈیجہ کے مستقبل پر اہم میٹنگ، ٹیم میں کس کی جگہ محفوظ؟

روہت شرما، کوہلی اور جڈیجہ کے مستقبل پر اہم میٹنگ، ٹیم میں کس کی جگہ محفوظ؟

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Afreen Begum | Last Updated: 03 Sept 2026

روہت شرما، کوہلی اور جڈیجہ کے مستقبل پر اہم میٹنگ، ٹیم میں کس کی جگہ محفوظ؟
ون ڈے ورلڈ کپ 2027 سے پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم میں روہت شرما، ویراٹ کوہلی اور رویندر جڈیجہ کے مستقبل پر بحث تیز ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق روہت شرما کو انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے کے بعد سلیکٹرز نے ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دیا تھا، جس پر وہ خوش نہیں تھے۔ روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں 138 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ اس کارکردگی کے بعد ایسا لگا کہ ان کے مستقبل سے متعلق فیصلہ کچھ وقت کے لیے ٹل سکتا ہے، لیکن رپورٹ کے مطابق اس کے باوجود 2027 کے ورلڈ کپ کے لیے ان کی جگہ ابھی یقینی نہیں ہے۔

3 ستمبر کو بی سی سی آئی کی اہم میٹنگ

بی سی سی آئی کی 3 ستمبر کو ایک اہم میٹنگ ہونے والی ہے، جس میں 2027 کے ورلڈ کپ سائیکل کے آغاز کے ساتھ روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کے مستقبل پر بھی بات ہونے کی توقع ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری دیواجیت سائکیا نے پہلے کہا تھا کہ روہت شرما اپنی سنچری سے قبل بھی ٹیم کے مستقبل کے منصوبوں میں شامل تھے، تازہ رپورٹیں ان کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کی جانب اشارہ کر رہی ہیں۔

ویراٹ کوہلی اور جڈیجہ کی پوزیشن نسبتاً بہتر

رپورٹ کے مطابق روہت شرما پر سلیکٹرز کا دباؤ نسبتاً زیادہ ہے، جبکہ ویراٹ کوہلی اور رویندر جڈیجہ کا مستقبل نسبتاً محفوظ سمجھا جا رہا ہے۔ بی سی سی آئی کی آئندہ میٹنگ میں دونوں کھلاڑیوں کے مستقبل پر بھی غور کیا جائے گا۔

2027 ورلڈ کپ جنوبی افریقہ میں

2027 کا ون ڈے ورلڈ کپ افریقہ میں منعقد ہوگا ۔ بھارت 2023 کے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد اس بار بہتر کارکردگی کے ساتھ ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرے گا۔ اب سب کی نظریں بی سی سی آئی کی 3 ستمبر کو ہونے والی میٹنگ پر ہیں، جہاں ممکنہ طور پر روہت شرما، ویراٹ  کوہلی اور رویندر جڈیجہ کے ون ڈے مستقبل کے بارے میں اہم فیصلے سامنے آ سکتے ہیں۔
 
Rohit Sharma Under Pressure Ahead of 2027 World Cup.